تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46

مصر، بحرین میں احتجاج، شام میں 29 مظاہرین ہلاک

اے آر وائی - مصر میں ایک بار پھر فوجی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیاہے، بحرین میں کار ریس کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔۔۔ جبکہ شام میں جنگ بندی کے باوجود مظاہرین کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر جمع ہونے والے ہزاروں افراد نے فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ فوج اقتدار فوری طور پر سویلین قیادت کے حوالے کرے۔ مظاہرے میں گزشتہ ہفتے نااہل قرار دئے گئے دس صدارتی امیدواروں کی پارٹیاں بھی شامل تھیں۔



ادھر بحرین کے درالحکومت مناما میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متنازع گرینڈ پری کار ریس کو منسوخ کرے۔



شام میں جنگ بندی کے باوجود سرکاری فوج نے حما شہر میں مظاہرین پر شیلنگ کی۔ جس کے نتیجے میں انتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شام کے ایک اور شہر میں سڑک کنارے بم دھماکے میں دس سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.