تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46

پرامن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی ہمارا حق ہے،ایران

اے آر وائی - ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ پرامن مقاصد کیلئےجوہری ٹیکنالوجی کااستعمال ایران کاجائز حق ہے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤں کے بین الاقوامی معاہدے این پی ٹی کے تحت پر امن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال ایران کا بنیادی اورجائز حق ہے۔



اس موقع پر انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی تفصیلات ‘ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اور جرمنی کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مغربی دباؤ کے باوجود ایرانی قوم جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ رامین مہمان پرست نے ایران سربیا تعلقات کے حوالے سے کہاکہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے دیرینہ خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.