تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46

چین اپنے مبصر شام بھیجنے پر رضامند

اے آر وائی - چین نے اپنے مبصر شام بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے مبصروں کے ساتھ مل کر شام میں کام کرنے کیلئے تیار ہے۔



بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین نے اپنے مبصروں کو شام میں اقوام متحدہ کے مشن کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شام میں جاری خونریزی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔



واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی امن معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہی ہے تاہم وہ خونریزی کے واقعات کی مکمل روک تھام نہیں کرسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.