تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:46

شام کی صورتحال غیریقینی ہے ، بان کی مون

اے آر وائی - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کی صورتحال کوغیریقینی قراردیدیا۔ بان کی مون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بتایا کہ شام کے صدر بشارالاسد ملک میں تشدد ختم کرنے اور بین الاقوامی نمائندے کوفی عنان کے چھ نکاتی امن منصوبے پر عملدرآمد میں ناکام رہے ہیں ۔



انہوں نے شام میں تشدد کے واقعات میں حالیہ اضافے اور شہری علاقوں پرسیکورٹی فورسز کی گولہ باری پر تشویش کااظہارکیا۔ بان کی مون نے سلامتی کونسل پرزوردیا ہے کہ جنگ بندی کی نگرانی کیلئے 300 غیرمسلح مبصرین کوشام بھیجنے کیلئے اقدامات کئے جائے ۔



انہوں نے کہاکہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن شام کے مسئلے کے سیاسی حل اور امن کے قیام کیلئے اہمیت کاحامل ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ شام میں تشدد اور نازک صورتحال کے باوجود پیش رفت کا موقع اب بھی موجود ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.