2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47
کابل: افغانستان میں دہشتگردی کی بڑی واردات ناکام
اے آر وائی - افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے دس ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ سرکاری ترجمان کا کہناہے کہ دھماکہ خیز مواد آلوؤں کی بوریوں کے نیچے چھپا گیا تھا۔
افغان حکومت کے ترجمان نے کابل میں میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کے گیارہ ٹنکو آلوؤں کی ٹرک کے ذریعے پاکستان سے لایا جارہا تھا۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے ٹرک روک کر ملک میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی ہے۔ حکام کا کہنا تھا دھماکہ خیز مواد لانے کے الزام میں تین مشتہ افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ دیگر علاقوں سے مزید دو طالبان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔