تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47

واشنگٹن: ریاست الی نوائے میں فائرنگ،2 افراد ہلاک،2 زخمی

اے آر وائی - امریکی ریاست الی نوائے میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی ریاست الی نوائے کے شہر کلمٹ کی پولیس کے مطابق ملزمان نے کلب کے باہر اندھا دند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔



جبکہ دو زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا پولیس اور فائرنگ کرنے والے ملزمان میں بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اور خدشہ ہے کہ ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.