2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47
سلامتی کونسل:شام میں مبصرین کی تعداد300کرنےکی قراردادمنظور
اے آر وائی - سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی کی نگرانی کیلئے مبصرین کی تعداد تین سو کرنےکی قرارداد منظورکرلی جبکہ شام میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
روس اوریورپ نےشام کےمتعلق پیش کی گئی قرارداد پرسلامتی کونسل میں رائےشماری ہوئی۔تمام پندرہ ارکان نےاتفاق رائےسے مبصرین کی تعدادتیس سےبڑھاکر تین سو کرنےکی منظوری دی۔اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون نےشامی حکومت اور حزب اختلاف پرزور دیاکہ وہ مبصرین کی آمد کیلئےسازگار ماحول پیدا کریں۔
اقوام متحدہ کےتیس رکنی مبصرمشن نےصوبےحما کادورہ کیا۔اورصوبائی گورنر سےملاقات کی۔ حزب اختلاف نےالزام لگایاہے کہ سرکاری فوج کی مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہے۔ جس میں درجنوں افراد ہلاک اور سوکےقریب زخمی ہوگئے ہیں۔