تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48

چین میں ریت کا طوفان، نظام زندگی درھم برہم

اے آر وائی - چین کے صوبے سنکیانک میں ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی۔ تیزہواوٴں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ درخت اکھڑگئے جبکہ گھروں کی چھتیں اڑگئی ہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریت کے طوفان سے سب زیادہ سنکیانگ کے کومل، ترپان اور فوہائی شہر متاثر ہوئے۔ ایک سو دو کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنی والی تیز ہواوٴں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑدیا جبکہ شاخیں ٹوٹنے سے ہزاروں درختوں کو شدید نقصان پہنچا۔



تیزہواوٴں کے باعث لوگوں کاچلنا پھرنا مشکل ہوگیا۔سنکیانگ کے ایک سو تئیس کلومیٹر طویل روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.