2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49
ایران ، شام کی معاونت کرنیوالی کمپنیوں پرامریکی پابندیاں
اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما نے شام اور ایران کوتکنیکی معاونت فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پرپابندیوں کے احکامات جاری کردیئے۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ شام اور ایران نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لئے ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کیا ہے۔
ایسے کاروبار میں ملوث افراد کی امریکا میں داخلے پرپابندی ہوگی اور ان کی امریکا میں موجود ان کی املاک ضبط کرلی جائیں گی۔امریکی صدر براک اوباما نے کہاہے کہ دنیا میں نفرت کا بیج بونے نہیں دیا جائے گا۔۔۔ اب کسی کو بھی نسل کشی کی اجازت نہیں ہوگی۔