تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:50

بھارت: کانگریس کے 8ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی

اے آر وائی - بھارتی حکومت نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکنیت ایوان میں شور شرابا کرنے، نعرے لگانے اور کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے باعث چار روز کے لئے معطل کی گئی۔ کانگریس ارکان ایک نئی ریاست تیلنگانا کے قیام کے حق میں احتجاج کر رہے تھے۔



ارکان کی رکنیت اپوزیشن اور دیگر جماعتوں سے مشورے کے بعد معطل کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ارکان نے رکنیت معطل ہونے کے بعد بھی ایوان سے باہر جانے سے انکار کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.