2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:50
مارک گراسمین کےدورہ پاکستان کاعلم نہیں،امریکی محکمہ خارجہ
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہےکہ اسے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستا ن مارک گراسمین کے پاکستان جانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیو لینڈکا کہنا تھا کہ امریکا کو حقانی نیٹ ورک کی کارروائیوں پرگہری تشویش ہے۔جس سے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور لیون پنیٹا کئی بار پاکستان کو آگاہ کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک امریکہ اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔