تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51

پاکستان، بھارت آزاد ویزا پالیسی کا معاہدہ کریں گے، کرشنا

اے آر وائی - بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے پاکستان اور بھارت آزاد ویزا پالیسی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں صدر زرداری کے دورہ بھارت پر بیان دیتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہا وزیر اعظم من موہن سنگھ اور صدرزرداری نے عوامی رابطوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیاتھا۔ دونوں ممالک کے سیکریٹری داخلہ آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں آزاد ویزا پالیسی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔



انھوں نے کہا زرداری من موہن ملاقات تعمیری رہی۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.