2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51
میکسیکو میں آتش فشاں سے لاوے کے اخراج
اے آر وائی - میکسیکو میں آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کے باعث قریبی آبادیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت میکسیکوسٹی میں واقع آتش فشاں پوپوکیٹ پیٹل سے کئی روز سے لاوا اور راکھ کے بادل نکل رہے ہیں جس کے باعث نظام زندگی میں خلل پیدا ہونے کے خدشہ کے پیش نظر حام نے قریبی آبادیوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
دوسری جانب میکسیکو کے نواحی علاقے گوادلاجارا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 4ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فائربریگیڈ اورفوجی ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ میکسیکو کے صدر فلپ کلڈرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آگ پر65فیصد تک قابو پایا جاچکا ہے تاہم تیز ہواؤں کے باعث فائر بریگیڈ سمیت دیگر امدادی کارکنوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔