تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51

شام میں دھماکا، 12افراد ہلاک

اے آر وائی - شام کے مرکزی شہرحما میں واقع ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے میں بارہ افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ مقامی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک عمارت پرراکٹ داغا گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 54تک پہنچ گئی۔



کمیٹی کے مطابق ہلاک ہونے والوں بچے بھی شامل ہیں،انٹرنیٹ پردسیتاب ویڈیومیں ایک شخص کو خون میں لت پت لاش نکالتے ہوئے دکھایاگیاہے ۔شام کے حکام کی جانب سے انٹرنیشنل میڈیا پرپابندی کے باعث آزاد ذرائع سے ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.