تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52

سٹراس کاہن کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنایا جائے گا

اے آر وائی - امریکی عدالت آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے سابق سربراہ سٹراس کاہن کے خلاف قائم مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی۔ نیویارک کورٹ سسٹم کے ترجمان ڈیوڈ بکسٹاور کے مطابق برونکس کی عدالت آئندہ منگل کی صبح سٹراس کاہن کے خلاف قائم مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی۔



سٹراس کاہن پر عالمی مالیاتی ادارے کے سربراہ کے بطور ایک نیویارک کے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کے دوران وہاں کی ملازمہ کی عصمت دری کرنے کی کوشش کے الزامات عائد ہیں۔ ذرائع کے مطابق برونکس سپریم کورٹ کے جسٹس ڈگلس میکیون سٹراس کاہن کے وکلاء کی طرف سے دائر ایک درخواست جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت سٹراس کاہن کو بحیثیت آئی ایم ایف سربراہ ٰ حاصل استثنی پر غور کررہے ہیں۔



گذشتہ سال اگست میں سٹراس کاہن کو کریمنل الزامات سے بری کردیا گیا کیونکہ مذکورہ ملازمہ نفیسہ ڈیالو نے عدالت میں متعدد مرتبہ اپنے بیانات تبدیل کئے جس سے اس کے ابتدائی بیان کی افادیت متاثر ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.