تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52

لیبیا : عبوری حکومت نے مذہبی جماعتوں پر پابندی عائد کردی

اے آر وائی - لیبیا کی عبوری حکومت نے مذہبی بنیادوں پر قائم سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کردی۔ قومی عبوری کونسل کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عبوری کونسل نے گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کی تشکیل کے حوالے سے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت مذہبی، نسلی یا قبائلی بنیادوں پر قائم سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملک میں ایسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔



قذافی حکومت خاتمے کے بعد لیبیا میں اخوان المسلمون اور دیگر مذہبی جماعتیں تیزی سے ابھرنا شروع ہوگئیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ مغربی خدشات کے پیش نظراس طرح کا اقدام کیا جارہا ہے تاکہ مذہبی جماعتوں کا راستہ روکا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.