تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52

نیا فریگیٹ آج بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا

اے آر وائی - جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے مزین فریگیٹ آئی این ایس تیج کو آج بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین ہزار نو سو ستر ٹن وزنی جنگی جہاز دو سو نوے کلومیٹر تک مار کرنے والے انتہائی جدید براہموس سپر سونک میزائل سے لیس ہے جبکہ دیگر ہتھیاربھی جہازمیں نصب ہیں۔



جہاز کے عرشے پر خطرے کی پیشگی اطلاع دینے والے ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں۔بھارت کی جانب سے روس کو دئیے جانے والے تین فریگیٹ کے آرڈر میں سے یہ پہلا فریگیٹ ہو گا جو بھارتی بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.