تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53

لندن:مسلح شخص نے ایک عمارت میں 4 افراد کو یرغمال بنالیا

اے آر وائی - برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک مسلح شخص نے ایک عمارت میں چار افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح شخص سے مذاکرات شروع کردئیے ہیں جبکہ مسلح شخص نے پولیس کارروائی کی صورت میں یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔



لندن سے اے آر وائی کے نمائندے احمد علی اور برطانوی ٹی وی کے مطابق وسطی لندن کے علاقے نوٹن ہم میں ایک مسلح شخص ڈرائیونگ کی تربیت دینے والی کمپنی کے دفتر میں داخل ہوا اور کہنے لگا کہ ان کے پاس کھانے کیلئے کچھ بھی نہیں اور لائسنز نہ ملنے پر احتجاجاً کمپنی کے چار ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔



کمپنی کی مالکہ اے بی نے میڈیا کو بتایا کہ شخص ان ہی کو تلاش کررہا تھا۔ تاہم اے بی نے شخص کو اپنا فرضی نام بتایا۔ جس پر شخص نے انہیں دفتر سے باہر جانے دیا۔ اے بی نے میڈیا کو بتایا کہ پچاس سالہ شخص کا نام مائیکل گرین ہے اور ماضی میں وہ اسی کمپنی میں ڈرائیونگ کی تربیت لے چکاہے۔ اے بی کا کہنا تھا شخص کا ذہنی توازن درست نہیں اور اس نے اپنے جسم سے گیس سلینڈر باندھ رکھے ہیں۔ آخری اطلاعات تک پولیس کارروائی کیلئے وسطی لندن کی عمارت میں داخل ہوگئی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.