2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53
وزیراعظم کو عدالتی مجرم قرار دیئے جانے پر امریکی وضاحت
اے آر وائی - وائٹ ہاؤس نےکہاہےکہ سزایافتہ یوسف رضاگیلانی کووزیراعظم تسلیم کرنےکےمحکمہ خارجہ کےبیان جائزہ لے رہے ہیں ۔
وائٹ ہاؤس میں پاکستانی صحافیوں کی جانب سےپوچھےگئےایک سوال پرکہ واشنگٹن اپنی پالیسی کے حوالے ہمیشہ واضح رہاہے۔جس نےہمیشہ قوموں کوعدلیہ اورقانون کی حکمرانی کادرس دیاہے۔جبکہ وزیراعظم گیلانی نےاپنےبیان میں کہاہے کہ وہ عدالتی فیصلے کونہیں مانتے اورلڑتےرہیں گے جس کامقصدہے کہ وہ ملک کوبغاوت اورانارکی کی طرف لےجاناچاہتےہیں۔
چھبیس اپریل کوانہیں توہین عدالت کےمقدمےمیں قیدکی بہت معمولی سزاسنائی گئی اور ان کےوکیل کہہ چکے ہیں کہ وہ اس کےخلاف اپیل کریں گے جبکہ قانونی ماہرین کاکہناہےکہ اگرچہ انہیں ایک منٹ سےبھی کم جیل کی سزاہوئی تاہم اب وہ پارلیمینٹ میں بیٹھنےکاحق کھوچکےہیں ۔ایسےمیں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےیہ بیان کہ یوسف رضاگیلانی اب بھی وزیراعظم ہیں اور ان کےساتھ کام کرتے رہیں گے کیا معنی رکھتاہے۔جس پروائٹ ہاؤس کےترجمان مارک سی ٹونرنےکہاہے کہ وہ محکمہ خارجہ کے اس بیان کاجائزہ لیں گے۔