تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53

اسامہ کی ہلاکت کےبعدالقاعدہ ختم ہوچکی،امریکی انٹیلیجنس حکام

اے آر وائی - امریکی انٹیلیجنس حکام نےکہاہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کےبعدپاکستان میں القاعدہ کاوجودختم ہوچکاہےتاہم اس کےزندہ بچ جانے والےساتھی ابھی تک خطرہ ہیں۔



امریکی انسداددہشتگردی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس اسامہ کی ہلاکت کےبعدالقاعدہ مکمل طورپرکمزورہوچکی ہے۔اوراب اس تنظیم میں اتنی طاقت نہیں رہی کہ وہ گیارہ ستمبرجیسےحملوں کےلیے لوگوں کرتربیت دے،رقم اکٹھی کرےاورصلاحیت حاصل کرے۔



حکام کا کہنا تھا کہ اگرچہ القاعدہ ختم ہوچکی مگراسامہ کےنظریےکےحامی لوگ اب بھی پاکستان اوراس سے باہرموجود ہیں۔ اس لیےیہ نہیں کہاجاسکتاکہ مکمل طورپرفتح حاصل ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.