2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53
بھارتی صدر کاشدید تنقید پرپلاٹ لینےسےانکار
اے آر وائی - بھارتی صدر پرتیبھا پاٹیل نےبعداز ریٹائرمنٹ ملنے والے پلاٹ کے متنازعہ ہو جانےکےبعدپلاٹ لینےسےانکارکر دیا۔
صدر پرتیبھا پاٹیل کےترجمان نےکہا کہ صدر نے پلاٹ سےمتعلق متنازعہ خبروں اورتنقید پرمایوسی کااظہارکرتے ہوئے ڈیفنس پونا میں پانچ ایکڑ کا پلاٹ نہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔
صدر پاٹیل کی عہدے کی پانچ سالہ مدت جولائی میں پوری ہو رہی ہےجس کےبعد ان کو حکومت نےرہائشی پلاٹ دینا تھا۔ آرمی کےسابق افسروں کی تنظیم نےبھی صدرکو ڈیفنس میں پلاٹ الاٹ کرنےپرشدید تنقید کی تھی۔