تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53

قندھار میں گورنر کے کمپاؤنڈ پر حملہ،4 ہلاک

اے آر وائی - افغانستان کے صوبے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ پر مزاحمت کاروں کے حملے میں دو حملہ آور اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ قندھار حکومت کے سرکاری ترجمان کے مطابق حملے میں دو خود کش حملہ آور اور دو محافظ ہلاک ہوئے۔حملہ آوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔



کمپاؤنڈ میں موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تین سے چارحملہ آور انتہائی سخت سیکیورٹی کا حصار توڑ کر اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ افغان حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.