2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:54
سینٹ لوئس :شیڈ گرنےسے ایک شخص ہلاک،100زخمی
اے آر وائی - امریکی ریاست سینٹ لوئس میں اسٹیڈیم کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک جب کہ سو زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چھت گرنے کاواقعہ خراب موسم اور طوفانی ہواؤں کے باعث پیش آیا،اسٹیڈیم کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے سو افراد میں سے پانچ کی حالت نازک ہے،ریسکیو ٹیمیوں نے سترہ افراد کو اسپتال منتقل کیاجب کہ باقی افراد کو معمولی زخم آئے تھے جنہیں طبی امداد دی گئی۔