2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:54
شام: رابرٹ موڈ امن وامان کےلئے معائنہ کار سربراہ مقرر
اے آر وائی - میجر جنرل رابرٹ موڈکو شام میں امن وامان کو مانیٹر کرنے کےلیے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کا سربراہ مقررکردیاگیاہے۔
اقوام متحدہ کی ایڈوانس ٹیم کے رکن نیراج سنگھ کاکہناہے کہ شام میں مشن کا جائزہ لینے کے لئے رابرٹ موڈ کی تقرری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کی ہے، کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ رابرٹ موڈ مشرق وسطیٰ اور شام سے بخوبی آگاہ ہیں،نیراج سنگھ کے مطابق رابرٹ موڈ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے آج دوپہردمشق پہنچیں گے۔