تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 2:26

گورکھپور میں دو بسوں میں تصادم، 20افراد ہلاک،30زخمی

اے آر وائی - بھارت کے شہر گورکھ پور میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں بیس مسافر ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا اور غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپور میں سرکاری اور نجی بس میں تصادم کے بعد ایک بس کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔



بھارتی حکام کے مطابق ایک بس نے رکشہ کو بچانے کی کوشش کی تو دوسری بس سے جا ٹکرائی۔ زخمیوں کا اسپتال پہنچا دیاگیاہے۔ اور طبی ذرائع کا کہناہے کہ اکثر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.