تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 6:32

بھارتی فوج کے بعد بھارتی فضائیہ بھی پریشانی کا شکار

اے آر وائی - بھارتی فوج تو فوجی ساز و سامان کی قلت اور موجودہ ہتھیاروں کے پرانا ہونے کا رونا رو ہی رہی تھی اب فضائیہ نے بھی شور مچانا شروع کر دیا ہے جنگی جہاز اڑانے والے پائلٹس کی کمی کا۔۔



اب سے کچھ عرصہ قبل بھارتی آرمی چیف کے وزیراعظم من موہن سنگھ کو لکھے گئے خط نے تہلکہ مچادیا تھا جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فوج کے پاس موجود ہتھیاروں کے فرسودہ اور ناکافی ہونے کا۔ ابھی معاملہ گرم ہی تھا کہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فضائیہ بھی چل رہی ہے پائلٹس کے خسارے میں۔



تین ہزارچار سو بیس پائلٹس رکھنے والی فضائیہ کو ضرورت ہے مزید تین تریسٹھ پائلٹس کی۔ تربیتی طیاروں کے پے در پے حادثات اور گیارہ پائلٹس کی ہلاکت کے واقعات کے بعد دو ہزار نو میں انھیں کر دیاگیا تھا گراوٴنڈ۔



انیس سو پچانوے سے دو ہزار پانچ تک ہونے والے دو سو چھیتر طیاروں کے حادثات کی وجہ بتایا گیا پائلٹس کی غلطی کو۔ اس صورتحال نے کر دی کھڑی مشکل فضائیہ کے لئے اور کر دیا دباوٴ کا شکار موجودہ پائلٹس کو۔ بھارتی حکومت نے صورتحال سے گھبرا کر فیصلہ کیا ہے نئے جہاز خریدنے اور پائلٹس کو ٹریننگ کے لئے سوئٹزر لینڈ بھیجنے کا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.