تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 14:19

افغانستان: خود کش کار بم دھماکہ،6 ہلاک

اے آر وائی - افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق حملہ آور نے سفارت کاروں کے رہائشی کمپلیکس کی دیوار سے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں محافظ سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔



اس سے پہلے امریکی صدر اوباما کی کابل سے روانگی کے بعد امریکی سفارت خانے کے قریب تین دھماکے ہوئے تھے۔ طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.