تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:51

ریپبلکن امیدوارگنگرچ امریکا کے صدر کی دوڑ سے باہر

اے آر وائی - امریکی صدارت کے امیدوار نیوٹ گنگرچ، مٹ رومنی سے ریپبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات میں شکست کے بعد صدارتی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹی وی پر ہونے والے مباحثے میں نمایاں رہنے کے باوجو د صدارتی دوڑ میں شریک نیوٹ گنگرچ ریپبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات میں شکست کھا گئے جس کے نتیجے میں وہ صدارتی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔



سن1990میں امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکر کی حیثیت سے ریپبلکن پارٹی کی نمائندگی کرنے والے نیوٹ گنگرچ کو اپنے حریف مٹ رومنی کے مقابلے میں ہونے والی ووٹنگ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گنگرچ کی صدارتی مہم کو سب سے بڑادھچکا اْن کے مخالفین کی جانب سے اس وقت لگا جب انہیں واشنگٹن کے’ اندار کا آدمی‘قرار دینے پر لگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.