تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:57

امریکی صدراوباما نےصدارتی انتخابی مہم کاآغازکردیا

اے آر وائی - امریکی صدرباراک اوباما نےنومبرمیں ہونے والےصدارتی الیکشن کے لیےانتخابی مہم کاریاست اوہائیو سے آغازکردیا،انہوں نے اعتراف کیا کہ نومبرمیں ہونے والے الیکشن مشکل ہوں گے۔



اوہایومیں انتخابی ریلی سےخطاب میں باراک اوباما نے کہاکہ اگر انہیں دوبارہ اقتدار ملا تو وہ معیشت مضبوط کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے،اس موقع پرری پبلیکنز حریف کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مٹ رومنی امریکا کو تنزلی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ،امریکی صدرنےکہا کہ انہیں اقتصادی بحران ورثے میں ملا،جس کے تبدیلی کے لیے کیےگئے وعدوں پرسست روی سےعمل ہوا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.