2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:57
قاہرہ میں شدیدجھڑپیں، سینکڑوں گرفتار ، کرفیو نافذ
اے آر وائی - مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں شدید جھڑپوں کے بعد دارلحکومت قاہر ہ میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ جبکہ سینکڑوں مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔
جمعرات سے شروع ہونے والےمظاہرو ں نے دارلحکومت قاہرہ میں اس وقت شدید جھڑپوں کی شکل اختیارکرلی. جب وزارت دفاع کی عمارت کی جانب بڑھنے والے مظاہرین نے فوج کی وارننگ نظر انداز کردی اور رکاوٹوں کو ہٹادیا ۔جس کے بعد قاہرہ میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں آئیں ۔
اطلاعات کے مطابق تین سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پولیس نے مظاہرین کیخلاف پانی کی توپوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔مصر میں ہونے والی مظاہروں کی قیادت اخوان اُلمسلمین کے رہنما کررہے ہیں ۔ مظاہرین حُسنی مبارک دور کے آخری وزیراعظم احمد شفیق کو صدارتی انتخابات کیلئے اہل قرار دینے کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔