تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:57

چین ،جنوب مغربی علاقوں میں خشک سالی

اے آر وائی - چین کے جنوب مغربی علاقے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ صوبے گوانگژی میں خشک سالی سے دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ، ستر ہزار سے زائد مویشی پانی کی کمی کا شکار ہیں۔



اکیس ہزار ایکڑ رقبے پر فصل تباہ ہوگئی ہے۔ صوبےگوئیزو میں خشک سالی نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایک لاکھ سےزائد رضا کار پانچ سو گاڑیوں کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.