تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:58

یورپ کے انتخابی موسم میں سوشلسٹوں کی واضح بر تری

اے آر وائی - فرانس کے انتخابی دنگل میں سرکوزی کے مقابلے میں فراسوا اولاندکی فتح اور یونان کے ساتھ سربیا میں بھی سوشلسٹ امیدواروں کی واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے جس سے عالمی معاشی نظام میں عوام کو تبدیلی کی امید ہو چلی ہے جبکہ روس میں صدر پیوٹن بھی آج حلف اْٹھا رہے ہیں۔



سترہ روز کے انقلاب فرانس کے وقت کمیونزم کے بانی کارل مارکس نے کہا تھا کہ ”فرانس ہی یورپ کی اقتصادی ترقی اور بدحالی کا وہ شاخسانہ ہوگا جو آئندہ کی دنیا میں عوام کی تفریق کو ختم کر سکتا ہے“۔ آج فرانس میں سوشلسٹ امیدوار فرانسوا اولاند کی فتح سے فرانس کے اس ترقی پسند کردار کی امید ہو چلی ہے جو دنیا کو معاشی توازن میں لا سکے۔



فرانس کے سوشلسٹ رہنما فرانسوا نے اپنی ہر تقریر میں فرانس کی عالمی حیثیت میں کمی کا سبب کسی حد تک سرمایہ دارانہ نظام حکومت کو قرار دیا ہے۔ اْنہوں نے فرانسیسی عوام سے اپنے حق میں سرکوزی کے اڑتالیس فیصد کے مقابلے میں باون فیصد ووٹ حاصل کئے اور یوں وہ 2007 سے اقتدار پر حکمرانی کرنے والے سرکوزی کو شکست فاش دینے میں کا میاب رہے۔سرکوزی نے شکست تسلیم کرلی ہے۔



مبصرین کا خیال ہے کہ فرانس کے نتائج اور یورپ میں سوشلسٹوں کی کامیابی پورے یورو زون پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔



دوسری جانب عالمی اداروں کے قرضوں میں جکڑے ہوئے یونان میں سوشلسٹوں کی واضح انتخابی فتح یورپ کے عوام کی اقتصادی خوشحالی کا سبب ہو سکتی ،اسی طرح سربیا کے انتخابات میں سولہ فیصد نشستوں پر سو شلسٹوں کی فتح آئندہ کی حکومت سازی میں کلیدی کرادار ادا کر ے گی،دیکھنا یہ ہے کہ روس میں پیوٹن کے صدر ہونے سے یورپ اقتصادی میدان میں عوام کو کیا سہولیات دے سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.