2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:0
القاعدہ کاامریکا جانے والی پرواز تباہ کرنےکامنصوبہ ناکام
اے آر وائی - امریکا نے اسامہ کی ہلاکت کے ایک سال مکمل ہونے پر القاعدہ کی جانب سے امر یکہ جانے والی پرواز کو تباہ کرنے کا منصو بہ ناکام بنا دیا ہےایف بی آئی نے بم قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔
القائدہ کی یمن سے تعلق رکھنے والی شاخ نے یہ منصوبہ امریکہ جانے والی ایک پرواز کو تباہ کرنےکیلئے بنایا تھا ۔ اس کیلئے جدید ترین ڈیٹونیٹر سسٹم تیا رکیا گیاتھا ۔ کیونکہ دو ہزار نو میں ایک ایسی ہی کوشش اُس وقت ناکام ہوگئی تھی جب یہ بم ڈیٹونیٹر کی خرابی کے سبب پھٹ نہیں سکا تھا۔
اس بم میں کسی قسم کی کوئی دھات استعمال نہیں کی گئی ہے جس کے باعث اسے کسی بھی ائرپورٹ پر نصب میٹل ڈیٹیکٹر گیٹ سے باآسانی گذار جا سکتا ہے اگر چہ کہ ابھی یہ واضع نہیں ہے کہ اس بم کو کس نے تیار کیا تھا تاہم ایف بی آئ کو شبہ ہے کہ یہ کام القائدہ کے ماسٹر بم ساز ابراہیم حسن ال اسراری کا ہو سکتا ہے ۔