تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:0

میں پھر آرہاہوں،ہوگو شاویز کی امریکہ کو للکار

اے آر وائی - وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے بلا آخر اپنی ایک ہفتے طویل خاموشی توڑ دی ہے اورایک بار بھر اپنی توانائی سے بھرپور آواز میں امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک بار پھر واپس آرہاہوں۔



ان کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کے علاج کیلئے کیوبا گئے تھے سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوگو شاویز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اکتوبر میں ہونےوالا الیکشن جیت جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سربراہ حکومت کی حیثیت سے پوری طرح سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ لیکن اپنی بیماری کے باعث میں چند دن اور منظر

سے باہر رہوں گا ۔



شاویز جو ہمیشہ سے اپنے پرزور بیانات اور میڈیا میں اپنی بھرپور موجودگی کےباعث جانے جاتے ہیں ۔ اُن کی اس ایک ہفتے کی غیر معمولی خاموشی کے باعث اپوزیشن نے کہنا شروع کردیا تھا کہ اب وہ اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ مغربی میڈیا بھی اُن کی تشویشناک علالت کی خبریں دے رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.