2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:1
وسطی چین میں طوفانی بارشیں
اے آر وائی - وسطی چین میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور لاکھوں افراد پانی میں پھنس گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کا وسطی صوبہ ہوبی شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث تین لاکھ سے زائد افراد پانی میں پھنس گئے ہیں۔
نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔کھانے پینے کی اشیاء کی قلت اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ سڑکیں پانی میں ڈوب جانے کے بعد زمینی رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہو گیا ہے۔
بارشوں سے بڑے رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم شدید بارش کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔