2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:5
شام: بم دھماکوں میں 40 افراد ہلاک، 170 زخمی
اے آر وائی - شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونیوالے دو بم دھماکوں میں چالیس سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو ستر سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے دمشق کے قزاز ڈسٹرکٹ میں خفیہ ادارے کے دفاتر کے قریب ہوئے۔
دھماکوں میں چالیس افراد ہلاک اور ایک سو ستر سے زائد زخمی ہوئے۔ حکام نےدھماکوں کی ذمہ داری حکومت مخالف گروپوں پر عائد کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔