2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:6
صدر اوباما کا ہم جنس پرستوں کی شادی کی حمایت کا اعلان
اے آر وائی - امریکی صدر باراک اوباما نے ہم جنس پرستوں کی شادی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ واشنگٹن میں امریکی ٹیلیویژن کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ ملک میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ یہ مسئلہ انتہائی متنازعہ ہے اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ایک اہم نقطہ ثابت ہوگا۔ دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی ہم جنس پرستی کے سخت مخالف ہیں۔