تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:7

قیدیوں کی ہڑتال، فلسطین کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کی دھمکی

اے آر وائی - فلسطین نے اسرائیل کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیدی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رملہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اسرائیل کے خلاف کارروائی کریں گے۔



انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کا واقعہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں اور حکام کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے ۔ اس سے قبل فلسطینی قیدیوں کے حق میں کئے جانے والے مظاہرے کے دوران مظاہرین اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.