2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:8
سلامتی کونسل کی دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت
اے آر وائی - اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے سلامتی کونسل نے شام میں فریقین سے کہا ہے وہ اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کے چھ نکاتی امن منصوبے پر عمل کریں اور بطور خاص مسلح تشدد کو ختم کیا جائے۔
اقوامِ متحدہ میں شام کے سفیر نے عرب اور دیگر غیر ملکی طاقتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں مسلح گروہوں کی مدد اور پشت پناہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ سے ایسی سرگرمیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کے امن منصوبے کے تحت گیارہ مبصرین جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرانے کوشش کے لیے تعینات ہیں اقوامِ متحدہ کے مطابق شام میں مارچ دو ہزار گیارہ سے اب تک حکومت مخالف مظاہروں میں کم از کم نو ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم شامی حکومت کے مطابق اب تک تقریباً چار ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔