تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:8

امریکہ کا میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ

اے آر وائی - امریکہ نے میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ ایجز بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کا جنگی جہاز یو ایس ایس لیک ایری (سی جی 70) سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ میزائل ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہدف بنانے والا میزائل ہوائی جزیرے میں واقع پیسفک میزائل رینج سے داغا گیا۔



امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس لیک ایری نے عرشے پر نصب ریڈار کے ذریعے ہدف کا پتہ چلایا اور ایس ایم تھری بلاک آئی بی انٹرسپیٹر کے ذریعے اسے کامیابی سے تباہ کردیاگیا۔ ایجز بیلسٹک میزائل ڈیفنس سمندر میں نصب میزائل ڈیفنس ایجنسی کے بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کا ایک جزو ہے اور درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے کسی بھی بیلسٹک میزائل خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.