تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:8

افغانستان سے انخلاء،منصوبے پر قائم رہنا ضروری ہے، انجلا مرکل

اے آر وائی - جرمنی کی چانسلر انجلا مرکل نے کہا ہے کہ افغانستان سے مغربی اور بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے منصوبے اور اس حوالے نظام الاوقات پر قائم رہنا انتہائی ضروری ہے۔ وفاقی پارلیمان میں اپنے پالیسی بیان میں افغانستان سے مغربی اور بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے منصوبے اور اس حوالے نظام الاوقات پر قائم رہنے کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔



انہوں نے کہاکہ جرمنی افغانستان کے سلسلے میں ساتھ داخل ہونے اور ساتھ نکلنے کے اصول پر قائم ہے۔ جرمن چانسلر نے 2014 میں غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد بھی افغانستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔جرمن چانسلر کا یہ پالیسی بیان جی ایٹ صنعتی ممالک کی سربراہی کانفرنس سے قبل سامنے آیا ہے۔شکاگو میں ہونے والی اس کانفرنس میں افغانستان کو اہم ایجنڈا آئٹم کے طور پر شامل کیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.