تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:8

بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

اے آر وائی - منامہ کے جنوبی ہائی وے پر ہزاروں افراد نے جمعے کے روز حکومت کے خلاف بغاوت کے لئے ابھرنے والے رہنما عبدالہادی الخواجہ کی رہائی کے لئے مارچ کیا۔



عبدالہادی الخواجہ نے حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ ان کی حراست پر حکومت بین الاقوامی تنقید کا شکار ہے۔ حکمران خلیفہ نے منتخب عوامی حکومت اور پارلیمنٹ عبدالہادی الخواجہ کی رہائی کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔



حالیہ دنوں میں حکومت نے نبیل رجب کو غیرقانونی طور پر مارچ کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔ چودہ مئی کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں اس معاملے پر بحث کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.