تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10

امید ہے پاکستان نیٹو سپلائی بحال کردے گا، راسموسین

اے آر وائی - نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان شکاگوکانفرنس سے پہلے سپلائی بحال کردے گا۔ نیٹو ہیڈکوارٹرز سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق سیکرٹری جنرل فوگ راسموسین نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان بیس مئی کو شکاگو میں ہونے والے سمٹ سے پہلے سپلائی بحال کردے گا۔



بیس مئی کو دو روزہ نیٹو سمٹ شکاگو میں ہورہا ہے جس کی میزبانی امریکی صدر براک اوباما کریں گے۔ نومبر میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پاکستان نے نیٹو سپلائی روک دی تھی جس سے نیٹو کاافغانستان میں جاری مشن متاثر ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.