2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:10
ایری زونا کے جنگلات کی آگ پچیس سو ایکڑ تک پھیل گئی
اے آر وائی - امریکی ریاست ایری زونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پچیس سو ایکڑ پر پھیل گئی۔ ٹورنٹو کے نیشنل فارسٹ پارک میں یہ آگ ہفتے کولگی تھی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اس قدر ہے اس کا دھواں تیس میل دور سے دیکھا جاسکتاہے ۔آگ کوبجھانے کیلئے طیاروں کے ذریعے کیمیکل کا چھڑکاوٴ کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود ابھی تک آ گ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے علاقے میں کسی گھر کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔