13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:15
صدر اوباما کا مسلم کمیونٹی کے لئے افطار ڈنر
اے آر وائی - امریکی صدر اوباما نے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں وائٹ ہاوٴس میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اوباما نے اولمپکس میں مسلم ممالک کی خواتین کی شرکت کو قابل تعریف قرار دیا۔
انھوں نے وسکونسن میں گردوارے میں فائرنگ سے سکھوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں کسی بھی عقیدے سے تعلق رکھنے والے شخص پر حملہ تمام امریکیوں پر حملہ ہے۔
اپنے مذہب پر کھلے عام اور اپنی مرضی سے عمل کرنا نہ صرف امریکیوں کا بلکہ دنیا بھر میں تمام انسانوں کا بنیادی حق ہے۔
افطار ڈنر میں مسلم کمیونٹی کے سرکردہ افراد،سفارت کاروں،اعلی حکام اور دیگر مذاہب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔