تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:15

ترکی کی خاتون اول کا دورہ میانمار

اے آر وائی - ترکی کے وزیر خارجہ احمد داوٴد اوغلو اور وزیر اعظم کی اہلیہ ایمان اردگان نے میانمار کا دورہ کیا اور وہاں بدھ مت شدت پسندوں کے مظالم کا نشانہ بننے والے مسلمانوں میں امداد تقسیم کی۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک خاتون اول اور وزیر خارجہ نے فسادات میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان میں کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا۔



ترک خاتون اول متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہو گئیں۔ اقوام متحدہ کے بعد فساد زدہ علاقوں تک پہنچنے والی یہ پہلی امداد ہے۔



اس موقع پر ترک ہلال احمرکے منتظمین نے ایمان اردگان اور احمد داوٴد اوغلو کو بریفنگ میں بتایا کہ آٹھ سو ایک کیمپوں میں موجود آٹھ ہزار پانچ سو بتیس افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.