13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
بھارت: بس کھائی میں گرنے سے 52 افراد ہلاک
اے آر وائی - بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے باون افراد ہلاک اور چھالیس زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب چمبہ سے دولیرا جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔
حکام کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافرسوار تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔