تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16

ایران:زلزلہ سے250افراد ہلاک،1800 سے زائد زخمی

اے آر وائی - ایران میں یکے بعد دیگر ے آنے والے دو ہولناک زلزلوں سےڈھائی سو افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اوراٹھارہ سوسےزائد زخمی ہوگئے۔ آفٹر شاکس کاسلسلہ جاری ہے۔



ایران میں ایک بار پھر زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ پہلا زلزلہ شمال مشرقی شہر تبریز میں آیا، جس کے گیارہ منٹ بعد نواحی قصبے وزغان میں دوسرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلوں کی شدت بالترتیب چھ اعشاریہ چاراور تین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔چھ دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئےاور ساتھ میں انفراسٹرکچر ملیا میٹ ہوگیا۔



مکانات کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ کھلے میدانوں میں لوگوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زلزلے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کاسلسلہ جاری ہے۔ جس سے عوام میں خوف پھیلا ہے۔ انتظامیہ نے آفٹر شاکس کے باعث لوگوں کو گھروں سے باہر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ایرانی ہلا ل احمر نے سولہ ہزار افرادکو عارضی شیلٹر فراہم کیاہے۔ دور افتادہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ صدر احمدی نژاد نےمتاثرین کی ہرممکن مددکی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.