تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16

حقانی نیٹ ورک دہشت گرد قرار،اوباما کے بل پر دستخط

اے آر وائی - امریکی صدر نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق بل پر دستخط کردیے، وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے یا نہ دینے کا تعین کریں گی۔



امریکی صدر براک اوباما نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق قانون پر دستخط کیے یہ بل امریکی ایوان نمائندگان نے اٹھارہ جولائی کو منظور کیا تھا ۔ حقانی نیٹ ورک سے متعلق بل امریکی سینٹ میں منظور ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے رپورٹ بھی طلب کی گئی تھی ۔ امریکا کے دونوں ایوانوں سے بل منظور ہونے کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے اس بل پر دستخط کیے جبکہ وزیر خارجہ ہیلیری کلنٹن حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے یا نہ دینے کا حتمی تعین کریں گی ۔



امریکا نے انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود اپنی افواج کو لاحق خطرات سے متعلق بھی تحفظ دے رکھے ہیں جس کے تحت امریکا مختلف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کے اکائونٹس منجمند اور ان کے رہنمائوں کے سر کے قیمت مقرر کرتا رہا ہے۔



حقانی نیٹ ورک سے متعلق بھی امریکا کا موقف اور الزام ہے کہ یہ نیٹ ورک پاکستان سے آپریٹ ہورہا ہے جو افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اس من گھڑت قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.