تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16

سینائی میں کشیدگی برقرار، مزید تازہ دم دستے پہنچ گئے

اے آر وائی - اسرائیل اورغزہ پٹی کےساتھ مصرکےسرحدی علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور مزید تازہ دم دستے علاقے میں بھیج دیئے گئے ہیں۔ سینائی میں مسلح افرادکی فائرنگ سےسیکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے۔



مسلح افراد نے سینائی کے علاقے میں سرحدی محافظوں پرفائرنگ کردی جس سے متعدد اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد فوج کے تازہ دم دستے علاقے میں بھیج دیئے گئے ہیں اور بکتربند گاڑیوں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔



مصراورغزہ کی پٹی کےدرمیان سرحدپرسینکڑوں کی تعداد میں سرنگیں ہیں جوغزہ کے محاصرے کےدوران سامان کی ترسیل کے لیےاستعمال کی جاتی رہیں خیال ظاہر کیاجارہا ہے سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے مسلح افراد سرنگوں کےراستے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.